منڈی بہاءالدین اور پھالیہ میں نئے منصوبوں کی منظوری

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2021-22 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 72ویں اجلاس میں ہائیر ایجوکیشن اور روڈز سیکٹرز کی 2ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 1 ارب 62کروڑ 12لاکھ 60ہزار روپے کی منظوری دی جبکہ 37 ارب 20کروڑ روپے سے زائد لاگت سے روڈز سیکٹر کی 4 ترقیاتی سکیموں کو اجلاس میں کلیئرنس کے بعد پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) میں شامل کرنے کیلئے وفاق کو سفارشات بھجوا دی گئیں۔

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز یکم اپریل 2022) صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں رحیم یار خان کے 13 بوائز اینڈ گرلز ایسوسی ایٹ کالجز میں 23 بسوں اور 10 کوسٹرز کی فراہمی کیلئے 49 کروڑ 4 لاکھ روپے اور ضلع منڈی بہاؤالدین تحصیل پھالیہ میں

کٹیا فارم سے ریڑکا باقر چوک برآستہ نواں لوک، چیتو اور ججہ موڑ بشمول بھوا حسن، دھونی خورد، کٹیا فارم سے پھالیہ بھیرو وال روڈ برآستہ برج بخت، موسیٰ کلاں سے وریام کدھر روڈ، کوٹ پنڈی والا سے جنڈ بسال، ڈیرہ شناور سلطان کوٹ پنڈی والا اور صادق آباد سے خیریوال برآستہ میلو کوہنہ اور مٹو شریف تک روڈ کی تعمیر و مرمت اور بحالی (لمبائی 45.65کلومیٹر) (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 13 کروڑ 8 لاکھ 60 ہزار روپے شامل ہیں جبکہ روڈز سیکٹر کی 4 ترقیاتی سکیموں بشمول ڈی جی خان میں کھرڑ بزدار سے بیوٹا تک میٹلڈ روڈ (24 فٹ چوڑا)کی تعمیر کیلئے 2 ارب 68 کروڑ 50 لاکھ 57 ہزار روپے کے پراجیکٹس شامل.

ضلع خانیوال میں خانیوال – کبیروالا-جھنگ روڈ بشمول ڈسٹرکٹ باؤنڈری خانیوال روڈ کی تعمیر و مرمت اور کشادگی و بحالی (لمبائی 61.57کلومیٹر) کیلئے 3 ارب 73 کروڑ 2 لاکھ 21 ہزار روپے، مظفر گڑھ اور لیہ میں کرم داد قریشی (N-70) سے لیہ تک روڈ کو دو رویہ کرنے (لمبائی 103کلومیٹر) کیلئے 23 ارب 34 کروڑ 20 لاکھ روپے اور ضلع بہاولپور میں چاندنی چوک سے ڈیرہ نواب چوک بشمول (N-5) پکی پل برآستہ مہراب والا تک روڈ کو دو رویہ کرنے (لمبائی 52.50کلومیٹر) کیلئے 7 ارب 44کروڑ 33 لاکھ 93 ہزار روپے کی کلیئرنس کے بعد اِن کی حتمی منظوری کیلئے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کو بھجوا دی گئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں