der

ڈینگی پر قابو پانے کیلئے کوالٹی آف سرویلینس اور لاروا سائیڈنگ کے عمل کو سو فیصد یقینی بنایا جائے، محمد شاہد

ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہا ہے کہ ڈینگی پر مکمل طور پر قابو پانے کیلئے کوالٹی آف سرویلینس اور لاروا سائیڈنگ کے عمل کو سو فیصد یقینی بنایا جائے اور لاروا کی افزائش کے مقامات کا بار بار سروے کر کے قبل از وقت کلیئر کیا جائے، انہوں نے کہاکہ قبرستانوں ، کباڑخانوں، ٹائر شاپس، جوہڑوں اور زیر تعمیر عمارتوں کی خصوصی مانیٹرنگ کی جائے اور اس کے تصویری ثبوت بھی مہیا کئے جائیں۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 31مارچ 2022) ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں سی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے اجلاس کو ان ڈور، آﺅٹ ڈور ڈینگی سرویلنس،ڈینگی سپرے ، انسداد ڈینگی سے متعلق ادویات کے سٹاک، ڈینگی لاروا سائیٹس کے معائنہ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

ایک ہفتے (21سے 26مارچ 2022) کی کاروائی کے دوران 518 ٹیموں نے ان ڈور76 ہزار 50 گھروں کو چیک کیا گیا ہے جبکہ65 ٹیموں نے آﺅٹ ڈور 9ہزار 540گھروں کو چیک کیا۔اسی طرح ان ڈور سرویلینس کے تحت3 لاکھ96 ہزار291 کنٹینرز چیک کئے گئے جبکہ آﺅٹ ڈور سرویلینس کے تحت40 ہزار60 کنٹینرز چیک کئے گئے اور ہاٹ سپاٹ کوریج 100 فیصد رہی۔انہوں نے بتایا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر203 نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں۔

جس پر ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہاکہ منڈی بہاﺅالدین کو ڈینگی فری ضلعی بناناضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،موجودہ موسم میں محکمہ صحت کی انسداد ڈینگی ٹیمیں ان ڈور، آوٹ ڈور سرویلنس کے کام میں مزید بہتری لائیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے آگاہی مہم تیز کی جائے اور عوام الناس کو آگاہ کیا جائے کہ وہ اپنے گردونوح کو صاف ستھرا رکھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکے۔

محمد شاہد نے کہاکہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں کسی قسم کی سستی اور غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ڈاکٹر افتخار، ڈاکٹر شکیل نذر ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر خالد عباسی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر قمر الزمان کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں