ramadan bazar mandi bahauddin

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین نے سٹی، کنگ روڈ اور پھالیہ کےرمضان بازار کا اچانک دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے سٹی رمضان بازار، کنگ روڈ اور رمضان بازار پھالیہ کا اچانک دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے رمضان بازار میں شہریوں کو مہیا کی جانے والی سروسز کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے رمضان بازار میں اشیائے خوردونوش کے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 30مارچ 2022 ) ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں تمام سٹالز بالخصوص چینی کے سٹالز پر صارفین کو مہیا کی جانے والی سہولیات کا بھی معائنہ کیا جہاں مرد، خواتین و بزرگ شہریوں کیلئے بیٹھنے کے مناسب انتظامات کئے گئے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ان انتظامات کا مقصد صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنا ہیں تا کہ رمضان بازاروں میں انہیں خریداری کے دوران کسی بھی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

رمضان کیلئے منڈی بہاءالدین میں اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر، کیا سستا ہوا کیا مہنگا؟ تفصیلات دیکھیں

انہوں نے کہا کہ تمام رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں چیزوں کی کوالٹی اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلع بھر کے پرائس مجسٹریٹس کو متحرک کیا گیا ہے تا کہ صارفین کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ رمضان بازاروں میں خریداری سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں