phalia ramzan bazar

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا پھالیہ اور کنگ روڈ رمضان بازار کا دورہ

منڈی بہاوالدین ( 28 مارچ 2022 ایم.بی.ڈین نیوز ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر احسان الحق ضیاء نے رمضان بازار پھالیہ اور کنگ روڈ کا اچانک دورہ کیا اور تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق رمضان المبارک میں شہریوں کو سستے داموں معیاری اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کیلئے ضلع میں 4 رمضان بازار29 مارچ سے فنکشنل کر دیئے جائیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنرز تحصیلوں میں رمضان بازاروں کی نگرانی کریں گے جبکہ ڈپٹی کمشنر محمد شاہد خود بھی ان بازاروں کا باقاعدگی سے معائنہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں