lal shahbaz qalandar urs

صوفی بزرگ لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کے دوران 10 زائرین جاں بحق

سہون: حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کے موقع پر تین روز کے دوران ایک خاتون سمیت دس زائرین جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سہون میں جاری مشہور صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کے موقع پر تین روز کے دوران ایک خاتون سمیت 10 زائرین جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور بیماری زائرین کی موت کا سبب بنی۔

ایدھی ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے 10 افراد کا تعلق لاہور، فیصل آباد، صادق آباد اور دیگر شہروں سے ہے، مرنے والوں کی کی میتیں ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے آبائی شہروں کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں