ایس ایچ او تھانہ پھالیہ عبدالرحمن ڈوگہ ہمراہ اپنی ٹیم جرائم پیشہ افراد کے خلاف مزیدگھیرا تنگ اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کے لئے مزید کاروائیاں تیز پھالیہ شہر اور اس کے گردونواح میں امن وامان قائم کرنا کا مشن دن رات ایک کر کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ایکشن لے کر حوالات کی سلاخوں کے مہمان بنارہے اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 24 مارچ 2022) تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پھالیہ عبدالرحمن ڈوگہ نے ہمراہ اپنی ٹیم کاروائی کر کے ناجائز اسلحہ رکھنے ملزم فخر اقبال ولد محمد اقبال ساکن پھالیہ کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 2پسٹل 30بور برآمد کر لئے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات کی سلاخوں میں ڈال دیا.
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ پھالیہ عبدالرحمن ڈوگہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں جرائم پیشہ افراد معاشرے کے لئے ناسور ہیں ان کو ہر صورت جڑ سے اکھاڑ دیں گے کسی قسم کی کوئ رعایت نہیں برتی جائے گی جرائم پیشہ افراد بیشک کتنا ہی بااثر ہو ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائیاں جاری رکھیں گے.
تھانہ پھالیہ کی حدود میں اب جرائم پیشہ افراد کے رہنے کی کوئی جگہ نہیں بہت جلد جتنے بھی جرائم پیشہ افراد پھالیہ کی حدود میں بلواسطہ یا بلا واسطہ ہیں پھالیہ پولیس کی گرفت سے بچ نہیں پائیں گے جرائم پیشہ افراد کو ہر صورت نکیل ڈال کر ہی دم لیں گے.