today weather in mandi bahauddin

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منڈی بہاءالدین میں سب سے زیادہ 48 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

محکمہ موسمیات اسلام آباد کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،شمال مشرقی پنجاب ، گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں صبح کے اوقات میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے.

خیبر پختونخوا،پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کی توقع ۔ اسلام آباد میں صبح کے اوقات میں مطلع ابر آلود اور بارش کا امکان۔اس دوران بعض مقامات پر دھند چھائے رہنے کا بھی امکان ہے جبکہ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنےکا امکان۔تاہم راولپنڈی،جہلم،چکوال،اٹک،گوجرانوالہ،گجرات،منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد،سیالکوٹ،نارووال اورلاہور میں صبح کے اوقات میں مزید بارش کا امکان جبکہ مری اورگلیات میں برفباری کی توقع۔خطہ پھوٹھو ہار سمیت میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کی توقع ۔

خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتراضلاع میں موسم شدیدسرد اور خشک رہے گا۔تاہم چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پورمیں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔اس دوران پشاور ، چارسدہ ، نوشہرہ، صوابی سمیت صوبہ کے کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے.

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ تاہم سکھر،لاڑکانہ اورجیکب آباد میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کی توقع ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلا ع میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اوربرفباری کا امکان۔

گزشتہ24گھنٹوں میں خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش/برفباری ہوئی۔بارش (ملی میٹر): پنجاب: گوجرانوالہ55، منڈی بہاؤالدین 48، مری48، نارووال44، سیالکوٹ (ائیرپور42، سٹی18)، منگلا51، جہلم35، حافظ آباد32، لاہور(سٹی30،ایئرپورٹ26)، گجرات28، چکوال25، اسلام آباد( ائیرپورٹ 24، بوکرا 22، گولڑہ 21، زیروپوائنٹ 18، سیدپور15)، سرگودھا میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی.

راولپنڈی (چکلالہ 29، شمس آباد 21)، جوہرآباد19، اٹک15، قصور، ساہیوال10، نورپورٹھل09، فیصل آباد، اوکاڑہ06، ٹوبہ ٹیک سنگھ05، جھنگ03، ملتان، ڈی جی خان، بھکر، کوٹ ادو01، مالم جبہ46، چراٹ41، پاراچنار20، کاکول14، دیر (بالائی14، زیریں 08)،سیدو شریف 13، بالاکوٹ12، ڈی آئی خان 08، پشاور07، تخت بائی06، بنوں،مردان05، پٹن، کالام01، مظفرآباد (سٹی47، ائیرپورٹ 37)، گڑھی دوپٹہ32 ، کوٹلی30، راولاکوٹ میں 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ

قلات 20، اسکردو اوراستورمیں02ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔برف باری (انچ): مری 26.0، مالم جبہ22.0، راولاکوٹ3.4، قلات،اسکردو،2.4پاراچنار،استور1.0اورکالام میں0.5 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کیے گئےکم ازکم درجہ حرارت: لہہ ،قلات منفی 09، گوپس منفی07،پاراچنار منفی06،کالام ،کوئٹہ منفی05، اسکردو، استور، بگروٹ منفی04، ہنزہ، مالم جبہ، دالبندین منفی03، مری،ژوب، راولاکوٹ منفی02، چراٹ،نوکنڈی، بارہ مولہ، پلوامہ ، شوپیاں اور اننت ناگ میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں