mandi bahauddin police

امانت علی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاءالدین تعینات

11 چیف وارڈرزکے بطور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل تعیناتی کے احکامات. امانت علی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاءالدین تعینات، نوٹیفکیشن جاری

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 23 جنوری 2022) آ ئی جی جیل خا نہ جا ت پنجا ب مر زا شا ہد سلیم بیگ نے 11 چیف وارڈرذ کے بطور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے گئے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جیل حکام کے مطابق چیف وارڈرذ محمد سلیم اور منظور حسین کو بطور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا.

جبکہ چیف وارڈرذ سعید احمد اور فضل عباس کو بطور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک چیف وارڈرذ امانت علی کو ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤالدین، محمد مسعود کو ڈسٹرکٹ جیل خانیوال، مختار حسین کو ڈسٹرکٹ جیل لیہ، طارق محمود کو ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا، محمد بشیر کو سنٹرل جیل میانوالی، ولایت حسین کو سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان اور شاہنواز کو بطور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سب جیل شجاع آباد تعینات کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں