mandi bahauddin rescue 1122

سید کمال عابد نے ڈویژنل آڈٹ کمیٹی کے ہمراہ سینٹرل اسٹیشن ریسکیو 1122 منڈی بہاﺅالدین کا دورہ کیا

ریجنل ایمرجنسی آفیسر (گوجرنوالہ ڈویژن)سید کمال عابد نے ڈویژنل آڈٹ کمیٹی کے ہمراہ سینٹرل اسٹیشن ریسکیو 1122 منڈی بہاﺅالدین کا دورہ کیا۔ ریسکیو آفس آمد پر 1122 کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسرنے ضلع منڈی بہا ﺅالدین کے ریسکیو آفیسرز کی گزشتہ 6ماہ کی کارگردگی کا جائزہ لیا۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 14 جنوری 2022 ) اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان اور دیگر افسران بھی موجودتھے ۔ ریسکیو سیفٹی آفیسرز راجہ گلفام ، شوکت علی کنٹرول روم انچاج امتیاز علی ٹرانسپوٹ انچارج شوکت علی سٹیشن کواڈینینٹر سہیل خان اکاﺅنٹنٹ محمد کاشف، میڈیا کو آڈینیٹر عاطف رفیق کے علاوہ تمام شفٹ انچارجز اور لیڈ فائرریسکورزنے اپنی اپنی کارگردگی کی رپوٹ پیش کی ۔

یہ بھی پڑھیں: ریسکیو 1122 منڈی بہاوالدین نے سال 2021 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے کارگردگی کی رپورٹس کا تفصیلی جائرہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے آفیسرز کو ہدایت کی وہ اسی جوش وجزبہ کے تحت اپنے فرائض جانفشانی سے سر انجام دیں ۔ اس موقع پر ضلعی ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان نے ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد کا ریسکیو اہلکاروں کی حوصلہ افزائی پر شکرےہ ادا کےا اور کہا کہ ان کی آمد سے ریسکیو اہلکاروں کا حوصلہ مزےد بلند ہوا ہے اور اس طرح کے دوروں سے سروس کے معیار کومزید بہتر بنانے میں معاونت اور رہنمائی حاصل ہو گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں