mandi bahauddin news

ڈپٹی کمشنر محمد شاہد کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر محمد شاہد کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد فاروق، ایکسئین ہائی وے رانا محمد اقبال، پبلک ہیلتھ ، لوکل گورنمنٹ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ عبدالباسط گوندل سمیت دیگرمتعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 13جنوری 2022) قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ نے مالی سال 2021-22 کی ہائیر ایجوکیشن، روڈز کی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے اجلاس کوتفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے اور ترقیاتی سکیموں کے تعمیراتی آغاز میں کوالٹی اور کوانٹٹی پر کسی صورت بھی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایم پی اے محمد طارق تارڑ اور ڈپٹی کمشنر کا ضلع میں جاری ترقیاتی سکیمیوں کا جائزہ

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ نئی ترقیاتی سکیموں پر پوری تیاری کر کے تعمیراتی انجینئر کے ساتھ اجلاس منعقد کئے جائیں اور ہوم ورک کے ذریعے ان سکیموں کے کام کا آغاز کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کے تصاویری ثبوت کے ساتھ جگہوں کا معائنہ کیا جائے اور اس حوالے سے پارلیمینٹیرین کے ساتھ خصوسی طور پر مشاورت کی جائے تاکہ ان کی تجاویز کی روشنی میںمفاد عامہ کی اہم ضروری سکیموں کو بہتر انداز سے تکمیل کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر قیادت حکومت ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کررہی ہے اور اس سلسلے میں ان ترقیاتی اسکیموں کے اجراء،اپ گریڈیشن اورتعمیر و بحالی کیلئے پہلے سے ہی فنڈز مختص کئے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں کے کام کے معیار ،رفتاراورشفافیت پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں