DHQ Hospital mandi bahauddin

ڈپٹی کمشنر نےنئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منڈی بہاءالدین کا اچانک دورہ کیا

منڈی بہاﺅلدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 02 دسمبر 2021 ) ڈپٹی کمشنر احسان الحق ضیاءنےنئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، اپنے دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال میں ایمرجنسی، لیبارٹریز، پرچی کاﺅنٹر ، وارڈز کے علاوہ دیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پر علاج معالجہ کیلئے آئے ہوئے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا بغورجائزہ لیا ۔

اس موقع پر انہوں نے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ انہوں نے وارڈز میں مختلف مریضوں سے طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق استفسار بھی کیا جس پر مریضوں نے علاج معالجہ کے حوالے سے دی جانے والی سہولیات پر اپنے بھر پور اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹر صاحبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مریضوں کو طبی لحاظ سے ہر ممکن سہولیات کی بر وقت فراہمی آپ کی بنیادی اور پیشہ وارانہ ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں غفلت یا تاخیر نا قابل قبول ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہم کردہ سہولیات کی دستیابی پر کڑی نظر مرکوز ہے تا کہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کا عمل بلا تعطل جاری رہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ علاج معالجہ اور ٹیسٹنگ سے متعلق بین الاقوامی طور پر مصدقہ طبی پروٹوکول کو فالو کیا جائے اور طبی سہولیات کی فراہمی میں کورونا ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے۔

احسان الحق ضیاءنے کہا کہ صوبائی حکو مت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت طبی علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے کثیر فنڈز مہیا کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی بر وقت فراہمی کی وجہ سے عوام الناس کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جو کہ ایک خوش آئند امر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں