Nasar Gondal

منڈی بہاالدین میں چند کھاد ڈیلروں کے علاوہ باقی دوکاندار بڑی دیدہ دلیری سے لوٹ رہے ہیں

منڈی بہاالدین ( نامہ نگار) کھاد مافیا کا ہر قیمت محاسبہ کریں گے، منڈی بہاالدین میں ابھی تک چند مین کھاد ڈیلروں کے علاوہ باقی دوکاندار زمیندار طبقہ کو بڑی دیدہ دلیری کے ساتھ لوٹ رہے ہیں 1768روپے والی یوریا کھاد 2ہزار سے لیکر 22سو تک فروخت ہو رہی ہے.

انتظامیہ منڈی بہاالدین کو شہر کے علاوہ دیہاتوں میں نکلنا ہو گا ڈپٹی کمشنر منڈی بہاالدین اے سی صاحبان اور محکمہ زراعت کے ذمہ دار ران مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کریں ورنہ پاکستان کسان اتحاد ضلع منڈی بہاالدین ڈپٹی کمشنر منڈی بہاالدین کے دفتر کے سامنے احتجاج پر مجبور ہو جائے گا .

صدر پاکستان کسان اتحاد ضلع منڈی بہاالدین نصر گوندل باکھوآنہ کی میڈیا سے گفتگو انہوں نے کہا کہ انتظامیہ منڈی بہاالدین شہر میں ایک یا دو دوکانوں کا وزٹ کر کے سب اچھا کی رپورٹ نہ دے کھاد مافیا دیہاتوں میں رہنے والے کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے اگر یہی صورت حال رہی تو ڈپٹی کمشنر منڈی بہاالدین کے دفتر کے سامنے احتجاج اور دھرنا دیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں