Kaamnaa mere pass tum ho

’’میرے پاس تم ہو‘‘ کو بھارت میں کاپی کرنے پر صارفین کے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

کراچی: پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کو بھارت میں کاپی کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین حیرانی کا اظہار کرنے کے ساتھ کافی دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

بالی ووڈ میں پاکستان کے مشہور گانوں اور فلموں کو چرا کر ان کی ہوبہو نقل کرنا کوئی نئی بات نہیں۔ بھارتی فلمساز، پروڈیوسرز اور موسیقار بہت لمبے عرصے سے یہ غیراخلاقی کام کرتے آرہے ہیں اور اپنے اس عمل پر شرمندہ بھی نہیں ہوتے

kaamnaa

پاکستان کے مشہور گانوں، فلموں اور کئی سپر ہٹ ڈراموں کو نہایت بے باکی سے نقل کرنے کے بعد ایک بار پھر بھارت میں پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کو کاپی کرکے ’’کامنا‘‘ نامی ڈراما بنایا گیا ہے، جو ہو بہو’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی نقل ہے۔ ڈرامے کا ٹریلر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران ہونے کے ساتھ ساتھ بھارتی ڈراما ساز پر تنقید بھی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرامہ’میرے پاس تم ہو‘سینمامیں 1.5کروڑ کی ایڈوانس بکنگ

بھارتی ڈرامے ’’کامنا‘‘ کے ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ ڈرامے کی اسٹوری لائن، ڈائریکشن اور یہاں تک کہ کردار بھی ہو بہو ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ سے کاپی کیے گئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں