محکمہ صحت کی 518 ٹیموں نے ڈینگی لاروا کی روک تھام کیلئے ان ڈور88 ہزار725 گھروں کو چیک کیا

ایڈیشنل ڈائریکٹر ای پی آئی لاہور ڈاکٹر عبدالجبار اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کی روک تھام اور سد باب کیلئے ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کی جگہوں کی تسلسل کے ساتھ ان ڈور اور آﺅٹ ڈور سرویلینس کی جائے تا کہ ضلع کو ڈینگی سے محفوظ رکھا جا سکے، انہوں نے مزید کہا کہ عوام النا س کو کوونا وائرس سے بچاﺅ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، انسداد ڈینگی کے ساتھ ساتھ کورونا ویکسی نیشن آگاہی مہم پر خصوصی توجہ دی جائے۔

منڈی بہاﺅلدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 24نومبر 2021) ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں کورونا ویکسی نیشن مہم اور انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر افتخار، ڈاکٹر محمد شکیل، ڈاکٹر شکیل اقبال بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر قمر الزمان گورائیہ، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے ای پی آئی رافعہ ناہید اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پرڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد افتخار نے بتایا کہ اس ہفتے کی کاروائی کے مطابق ہاٹ سپاٹ جگہوں کی چیکنگ کے دوران لاروے پائے جانے پر فوری طور پر مکینیکل لاروا سائیڈنگ کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں ابھی تک ڈینگی کا کوئی کنفرم مریض رپورٹ نہیں ہوا۔ ڈاکٹر محمد افتخار نے بتایا کہ 518 ٹیموں نے ان ڈور88 ہزار725 گھروں کو چیک کیا گیا ہے جبکہ آﺅٹ ڈور 11 ہزار130 گھروں کو چیک کیا۔

اسی طرح ان ڈور سرویلینس کے تحت4 لاکھ9 ہزار740 کنٹینرز چیک کئے گئے جبکہ آﺅٹ ڈور سرویلینس کے تحت34 ہزار546 کنٹینرز چیک کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر 7 افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کراکر 2 افراد کو گرفتار کروایا گیا جبکہ 17 جگہوں کو سیل کیا گیا اور 1146 نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں۔

بریفنگ سننے کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹر نے محکمہ صحت کے افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسداد ڈینگی سے متعلق ان ڈور ، آﺅٹ ڈور سرویلنس کے کام میں مذید بہتری لائیں اور اس کے نتائج کی روشنی میں لاروا سائیڈنگ کاکام بھر پور طریقے سے مستقل بنیادوں پر جاری رکھیں تاکہ کسی بھی طرح ڈینگی کی افزائش ممکن نہ ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا فوکس زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسی نیٹ کر کے کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ بناناہے ،حکومت عوام الناس کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے کوونا ویکسی نیشن کی دستیابی پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے لہذٰا عوام الناس کو بھی چاہیئے کہ وہ ویکسی نیشن کروا کر اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ ضلع منڈی بہاﺅالدین میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں محکمہ صحت کی کاوشوں سے ریڈ ویکسی نیشن کا ٹارگٹ کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے جو کہ خوش آئند ہے اور اس تسلسل کو برقرار رہنا چاہیئے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی خصوصی انسداد کورونا ویکسی نیشن مہم کو کامیاب بنانا متعلقہ حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ عوام الناس اور میڈیا کا قومی اور اخلاقی فرض ہے کہ وہ بڑھ چڑھ کر اس قومی مہم میں حصہ لیں تا کہ اس اس موذی بیماری کا جڑ سے خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں