national bank robbery mandi bahauddin

نیشنل بنک منڈی بہاءالدین میں ڈکیتی کرنے والا ملزم فائرنگ سے ہلاک

منڈی بہاؤالدین: کرائے کا قاتل افتخار عرف کھارو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک. بدنام زمانہ ڈاکو افتخار عرف کھارو نیشنل بنک کی کیش وین سے ایک کروڑ روپے کی رقم لوٹنے کی واردات میں بھی ملوث تھا،پولیس

منڈی بہاؤالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 21 نومبر 2021) بنک ڈکیتی کی واردات کے دوران ایک سیکورٹی گارڈ جانبحق اور دوسرا زخمی ہوا تھا. بدنام زمانہ ڈاکو نے کچھ عرصہ قبل پولیس کنسٹیبل امتیاز کو بھی شہید کیا. پولیس مجرم اشتہاری کو اسلحہ کی برآمدگی کے لئے لے جارہی تھی. کھیوہ بیلا میں مجرم اشتہاری کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا،پولیس

یہ بھی پڑھیں: نیشنل بنک میں ڈکیتی اورقتل کرنے والے ملزمان گرفتار

منڈی بہاءالدین:مجرم اشتہاری اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا، دیگر ملزمان فرار. ہلاک مجرم اشتہاری کرائے کا قاتل،بنک ڈکیتی،پولیس مقابلے سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھا. ہلاک ڈاکو پولیس کو درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا. ہلاک ملزم منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، گجرات اور چنیوٹ میں بھی وارداتیں کرتا تھا. ضلع بھر کی ناکہ بندی کر دی گئی دیگر کی تلاش جاری،پولیس

اپنا تبصرہ بھیجیں