sharab

ملکوال پولیس کا چھاپہ، شراب کی چالو بھٹی برآمد ، ملزم گرفتار

ملک وال(نامہ نگار) کرتار پورہ میں پولیس کا چھاپہ شراب کی چالو بھٹی برآمد ملزم گرفتار تفصیلات کیمطابق اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ ملکوال انسپکٹر طارق محمود وڑائچ نے نفری کے ہمراہ کرتار پورہ میں چھاپہ مارا جہاں ملزم محمد عرفان چالو بھٹی شراب کشید کر رہا تھا.

جس سے آلات چالو بھٹی پتیلہ چولہا پائب لہن اور ایک گیلن 10 لیٹر دیسی شراب برامد کر کے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں