bosal

بوسال: اجتماعی شادیوں کی تقریب، مستحق گھرانوں کی 5 بچیاں پیا گھر سدھار گئیں

ملک وال (نامہ نگار) بوسال میں حسینی گروپ کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب مستحق گھرانوں کی پانچ بچیاں پیا گھر سدھار گئیں

تفصیلات کیمطابق ملکوال کے علاقہ بوسال میں حسینی گروپ کے زیرِ انتظام مقامی میرج ہال میں اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پانچ جوڑوں کے جہیز کا سامان سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئیں. اس موقع پر حسینی گروپ کے تمام ممبران نے آئندہ سال بارہ اجتماعی شادیوں کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا جس میں مستحق بچیوں کو جہیز کا مکمل سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے کا عزم کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں