weather report today

منڈی بہاءالدین میں گرج چمک کیساتھ بارش، اولے پڑنے سے سردی کی شدت میں اضافہ

گزشتہ رات منڈی بہاءالدین میں گرج چمک کیساتھ بارش اور اولے پڑنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا. گزشتہ 24 گھنٹوں میں منڈی بہاءالدین میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی.

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 23 اکتوبر 2021) اتوار کے روز اسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ بالائی اضلاع میں بعض پہاڑی مقامات پر برفباری متوقع ہے۔ اس دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کاامکان ہے۔

ویڈیو: آئیں! بارش کے موسم میں منڈی بہاوالدین سے ست سرا کی سیر کریں. ویڈیو دیکھیں

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبر پختونخوا ، اسلام آباد ، بالائی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش کشمیر اننت ناگ میں 55 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ، سرینگر میں 39 ، راولاکوٹ 27 ، جموں ، کوٹلی 13 ، مظفر آباد (سٹی 07 اور ائرپورٹ 06) ، گڑھی دوپٹہ 05 ، پنجاب: سیالکوٹ (سٹی 39 ، ائرپورٹ 33) ،نارووال34، مری 20 ، اسلام آباد (سید پور 16 ، زیروپوائنٹ 14 ، گولڑہ ، بوکرا اور ائرپورٹ 08) ملی میٹر ریکارڈ کی گئی.

اسی طرح راولپنڈی (چکلالہ میں 13 اور شمس آباد 12) ، گجرات 11 ، منڈی بہاؤالدین 08 ، جہلم 04 ، منگلا ، اٹک 01 ، خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 08 ، چترال ، کاکول 07 ، سیدو شریف 06 ، پشاور05 ، پٹن 02 ، کالام ، دروش 01 ، گلگت بلتستان: بابوسر 10 ، اسکردو 06 ، چلاس 05 ، استور 03 ، گوپس اور گلگت میں 02ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔ آج ر یکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: کالام منفی02،بابوسرمنفی 01اورلہہ میں 02 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں