neza bazi

کسان یوتھ فورس کے زیر اہتمام منڈی بہاءالدین میں 3روزہ کسان میلہ سجے گا

سوہاوہ( نامہ نگار) کسان یوتھ فورس کے زیر اہتمام 3روزہ کسان میلہ جناح سٹی سجے گا 2دن نیزہ بازی جس میں ملک بھر سے گھڑ سوار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ تیسرے دن کبڈی میچ ہو گا جس میں قومی کھلاڑی حصہ لیں گے کسان میلہ میں مکمل انٹری فری ہو گی جبکہ سیکورٹی کا خاص انتظام ہو گا پہلے کی طرح شہریوں کو صاف ستھری تفریح کا موقع دیں گے.

صدر کسان یوتھ فورس ضلع منڈی بہاالدین نصر گوندل باکھوآنہ کی میڈیا سے گفتگو انہوں نے کہا کہ جناح سٹی کے خصوصی تعاون سے تیسرا سالانہ کسان میلہ 3دن جناح سٹی فیز2 کے میدان میں سجے گا 29اکتوبر بروز جمعہ کو صبح 9بجے بدست انتظامیہ جناح سٹی میلے کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا 29اور 30اکتوبر دو دن نیزہ بازی ہو گی جس میں ملک بھر سے گھڑ سوار حصہ لیں گے جبکہ تیسرے دن قومی کھلاڑیوں کے پر مشتمل کبڈی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہو گا.

بہترین پوزیشن لینے والے گھڑ سواروں اور کبڈی کھلاڑیوں کو شیلڈیں اور نقد انعام دیئے جائیں گے، نصر گوندل باکھوآنہ نے مزید کہا کہ میں انتظامیہ جناح سٹی کا دلی طور پر مشکور ہوں جہنوں نے تیسرے کسان میلے اور خاص کر شہریوں کے لئے صاف ستھری تفریح فراہم کرنے میں بھر پور کردار ادا کیا کسان یوتھ فورس ضلع منڈی بہاالدین شبیر احمد گجر ،چوہدری محمد ارشد سپرا،اظہر اقبال کلیار،چوہدری،ذولفقار احمد علوآنہ،سفیر احمد دلوآنہ،سیف الله سپرا،شمشیراسلم دلوآنہ، وسیم الله دلوآنہ،

کے علاوہ پوری انتظامیہ کے دلی مشکور ہیں جہنوں نے ہمیشہ کسان یوتھ فورس ضلع منڈی بہاالدین کے ساتھ مالی اور اخلاقی تعاون کیا اور بالخصوص شہریوں کے لئے صاف ستھری تفریح کا اہتمام کیا،اس موقع پر کسا یوتھ فورس ضلع منڈی بہاالدین کے ممبران بھی موجود تھے کسان میلے کو کامیاب بنانے میں لیے دن رات محنت کرنے کا عزم کیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں