mandi bahauddin dpo

منڈی بہاءالدین پولیس کی کاروائی، 11کلو چرس، 70لٹر شراب ،6کلاشنکوف،7رائفلیں، 19 پسٹل برآمد

منڈی بہاؤالدین :11کلو گرام چرس 70لٹر شراب 06کلاشنکوف07رائفلیں 19 پسٹل برآمد. منڈی بہاؤالدین پولیس کی منشیات فروشوں و ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی 59ملزمان گرفتار:ڈی پی او ساجد کھوکھر

 منڈی بہاؤالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 13 اکتوبر 2021  ) ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر کی ہدایت پرضلعی پولیس نے منشیات فروشوں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور نمائش اسلحہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے  59ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے 11کلو گرام چرس 70لٹر شراب 06کلاشنکوف07رائفلیں 19پسٹل اور سینکڑوں روند برآمد کر کے 59ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے .

ڈی پی او ساجد کھوکھر نے کہا کہ ضلع بھر سے منشیات فروشوں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور نمائش اسلحہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی منشیات فروشوں کا خاتمہ ضلعی پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی جاری ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں