Dengue

ڈینگی کی افزائش کے تمام ممکنہ مقامات کی ان ڈور اور آﺅٹ ڈور سرویلینس جاری رکھی جائے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق نے کہا ہے کہ ڈینگی کی افزائش کے تمام ممکنہ مقامات کی باقاعدگی سے ان ڈور اور آﺅٹ ڈور سرویلینس جاری رکھی جائے، انہوں نے محکمہ صحت اور ماحولیات کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے جنگ یارڈز کو سیل کریا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مون سون سیزن میں ہاٹ سپاٹ جگہوں کی مستقل بنیادوں پر لارا سائیڈنگ کی جائے تا کہ ڈینگی کی افزائش ممکن نہ ہو سکے، انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں کسی قسم کی سستی اور غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 11 اکتوبر 2021) ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق،سی ای او ہیلتھ (ڈی ایچ اے) ڈاکٹر محمد الیاس گوندل، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ڈاکٹر محمد افتخار، ڈاکٹر شکیل اقبال بٹ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عتیق الرحمٰن، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ منڈی بہاﺅالدین ڈاکٹر قمر الزمان، پی اے ٹو سی او ہیلتھ ارسلان رﺅف کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

قبل ازیں سی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے اجلاس کو ان ڈور، آﺅٹ ڈور ڈینگی سرویلنس، ڈینگی سپرے ، انسداد ڈینگی سے متعلق ادویات کے سٹاک، ڈینگی لاروا سائیٹس کے معائنہ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس ہفتے کی کاروائی کے مطابق ہاٹ سپاٹ جگہوں کی چیکنگ کے دوران 11جگہوں سے لاروے پائے جانے پر فوری طور پر مکینیکل لاروا سائیڈنگ کر دی گئی ہے جبکہ سو فیصد تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن بھی کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں ابھی تک ڈینگی کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران 518 ٹیموں نے ان ڈور88 ہزار 200گھروں کو چیک کیا گیا ہے جبکہ 65 ٹیموں نے آﺅٹ ڈور 10ہزار 650گھروں کو چیک کیا۔اسی طرح ان ڈور سرویلینس کے تحت3 لاکھ78 ہزار569 کنٹینرز چیک کئے گئے جبکہ آﺅٹ ڈور سرویلینس کے تحت 36 ہزار 24کنٹینرز چیک کئے گئے اور ہاٹ سپاٹ کوریج 100 فیصد رہی۔

انہوں نے بتایا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر968 نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں اور 6 افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کروا کر 17جگہوں کو سیل کر دیا گیا ۔ بریفنگ سننے کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد شفیق نے کہا کہ ہسپتالوں میں ڈینگی پروٹوکول اور ایس او پیز کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہونے چاہیئں۔ جن میں ڈینگی ڈیسک ، پینا فلیکس کی تنصیب اور صفائی ستھرائی کے مکمل انتظامات کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں