mandi bahauddin hospital

ڈپٹی کمشنر کا پرانے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور سلاٹر ہائوس کا اچانک دورہ

اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین امتیاز علی بیگ نے پرانے ڈسٹرکٹ ہیڈکوراٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری سمیت مختلف وراڈز، فارمیسی ، ڈیسک، صفائی ستھرائی اور سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ انہوں نے مریضوں کے لواحقین سے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔ جس پر لواحقین نے اپنے مثبت اطمینان کا اظہار کیا۔

منڈی بہاءالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 10 اکتوبر 2021 ) اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام الناس کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر تمام سرکاری ہسپتالوں میں عوام الناس کو صحت کی بہترین، بروقت اور جدید مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ سرکاری ہسپتالوں پر عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے سے وابستہ افراد معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لہذا ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر ملازمین اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں اور مریضوں سے اعلیٰ اخلاق سے پیش آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی کمشنر کا سلاٹر ہائوس پر چھاپہ، 1درجن سے زائد بغیر مہر لگے مضر صحت بکرے قبضہ میں لے لئے

قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے علی الصبح سلاٹر ہاﺅس کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے محکمہ لائیوسٹاک کے ویٹرنری ڈاکٹر کی عدم موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر کی عدم موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات کی رپورٹ ضلعی انتظامیہ کو بھجوانے کا حکم دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ عوام الناس کو معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صحت مند جانوروں کا گوشت فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں