load shedding schedule mandi bahauddin 2021

منڈی بہاوالدین میں بجلی بند رہے گی، ماہ اکتوبر کیلئے لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری

ضروری کام اور مرمت اور نئی تاریں ڈالنے کے سلسلہ میں منڈی بہاوالدین میں بجلی بند رہے گی، ماہ اکتوبر 2021 کیلئے لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری. ایکسئین آپریشن گیپکو ڈویژن منڈی بہاوالدین نے شیڈول جاری کر دیا.

منڈی بہاوالدین (‌ ایم.بی.ڈین نیوز 11 اکتوبر 2021) عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 132 کے وی گرڈ اسٹیشن منڈی بہاوالدین پر العصر مال اور جھولانا فیڈرز پر نئے پولوں پر تاریں ڈالنے کے کام کے باعث منڈی بہاوالدین کے مندرجہ ذیل 11 کے وی فیڈرز کی بجلی مختلف اوقات میں بند رہے گی.

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین میں بجلی بند رہے گی، ماہ ستمبر کیلئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری

منڈی بہاءالدین کے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے کمپلیس فیڈر اور کرسٹل فیڈر کی بجلی مورخہ 6، 20 اور 27 اکتوبر 2021 کو صبح 9 بجے سے دن 3 بجے تک بند رہے گی.اسی طرح سٹی منڈی بہاوالدین فیڈر اور واسو فیڈر کی بجلی مورخہ 6، 13، 16، 20، 27، اور 30 اکتوبر 2021 کو صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک بند رہے گی.

منڈی بہاءالدین کے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے شاہ تاج فیڈر اور پھالیہ روڑ فیڈر کی بجلی مورخہ 27 اکتوبر 2021 کو صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک بند رہے گی. جبکہ کچہری روڑ فیڈر کی بجلی مورخہ 6، 20 اور 27 اکتوبر 2021 کو صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک بند رہے گی. گوڑھا فیڈر کی بجلی مورخہ 6، 13، 20 اور 27 اکتوبر 2021 کو صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بے تک بند رہے گی.

منڈی بہاءالدین کے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے کینال فیڈر کی بجلی مورخہ 6، 13، 16، 20 اور 27 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک بند رہے گی. جبکہ منگووال کے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے رنسکیے اور کنگ فیڈرز کی بجلی بھی مورخہ 7 اور 14 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک بند رہے گی.

mandi bahauddin load shedding schedule October 2021

اپنا تبصرہ بھیجیں