bhera motorway

ندیم افضل چن نے ملکوال بھیرہ موٹروے لنک روڈ کی تعمیر کا کام شروع کرادیا

ملک وال(نامہ نگار) مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف سابق مشیر وزیر اعظم ندیم افضل چن نے ملکوال بھیرہ موٹروے لنک روڈ کی تعمیر کا کام شروع کرادیا،اہل علاقہ کا ندیم افضل چن کو خراج تحسین

تفصیلات کے مطابق مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف سابق مشیر وزیر اعظم ندیم افضل چن نے عوامی مطالبہ پر ملکوال بھیرہ موٹروے لنک روڈ کی تعمیر کا کام شروع کرا دیا ہے جس پر سیاسی و سماجی رہنما منور نذیر گوندل،محمد بشیر گوندل، محمد اکرم گوندل، محمد خان گوندل، خادم حسین بولا، محمد اقبال مڈھانہ، رحمت علی تارڑ سمیت دیگر نے ندیم افضل چن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یاد رہے گلریز افضل چن ایم پی اے اور سابق ایم پی اے وسیم افضل چن کی کوشش سے ملکوال گوجرہ روڈ کی تعمیر کا کام بھی شروع ہو چکا ہے جبکہ ملکوال منڈی بہاوالدین روڈ کی تعمیرات کی منظوری بھی گذشتہ روز کمشنر گوجرانوالا نے دے دی ہے جس پر بہت جلد تعمیراتی کام کا آغاز بھی ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں