pakistan weather today

گزشتہ 24 گھنٹوں میں منڈی بہاوالدین میں 17ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

منڈی بہاءالدین + اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا ورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا۔ کشمیرمیں موسم خشک /مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔گلگت بلتستان میں بارش کا امکان۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم شام/رات کے دوران مالاکنڈ، دیر، سوات، کوہستان اورکرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم لاہور، سیالکوٹ اور نارووال میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بارش کے بعد منڈی بہاوالدین کی سڑکوں کے کیا حالات ہوتے ہیں؟ ویڈیو دیکھیں

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبر پختونخوا ،بالائی پنجاب، کشمیر، گوادر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: تخت بھائی 33 ، بنوں 29 ، کاکول 18 ، مالم جبہ 07 ، بالاکوٹ 01،پنجاب: گوجرانوالہ 26 ، منڈی بہاؤالدین 17 ، چکوال 07 ، اٹک 06، سیالکوٹ (ائیر پورٹ ) 05 اورکشمیر: مظفرآباد(ائیر پورٹ) میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی اور شہیدبینطیرآبادمیں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں