chief officer malakwal

چیف آفیسر ملکوال نے شہر میں صفائی ستھرائی کا کام مکمل کروایا

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان غنی نے علی الصبح شہر کی سبزی وپھل منڈی کا دورہ جبکہ سی او ملکوال بشیر احمد تارڑ نے شہر کے مختلف علاقوں میں اپنی نگرانی میں صفائی ستھرائی کا کام مکمل کروایا۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 28ستمبر 2021) اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی نے دورے کے دوران سبزی و پھل کی بولی کے عمل کا جائز ہ لیا۔ انہوں نے مختلف دکانوں اور گوداموں کا معائنہ کے بعد اپنی نگرانی میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کا جائزہ بھی لیا۔ان کے ہمراہ سیکرٹری مارکیٹ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں کو عوام الناس کو براہ راست ریلیف پہنچانے کیلئے منڈی میں نیلامی کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے.

یہی وجہ ہے کہ تمام سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کر کے حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پرعملدرآمد کروایا جا رہا ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے آڑھتیوں اور نیلامی کے ممبران کو ہدایت کی کہ وہ عوام الناس کی قوت خرید کے مطابق حکومت کے مقرر کردہ ریٹس پر ہی پھل اور سبزیاں فروخت کریں اور صارفین کے حقوق کا خیال رکھیں۔انہوں نے واضح کیا کہ پرائس ایکٹ کے تحت کسی کو بھی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی لہذٰا آڑھتی حضرات حکومت کی جانب سے طے شدہ قیمتیں ہی وصول کریں بصورت دیگر ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کو قانون شکنی پر سزا بھگتنا پڑے گی۔

اسی طرح سی او ملکوال بشیر احمد تارڑ نے شہر کے مختلف علاقوں میں اپنی نگرانی میں صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور نالوں کی صفائی کا کام مکمل کروایا۔ انہوں نے میونسپل عملے کو صفائی ستھرائی اور کوڑا کرکٹ کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

اس موقع پر سی او ایم سی ملکوال نے کہا کہ گلی محلوں کی نالیوں ،نالوں کی صفائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کے علاوہ دیگر میونسپل سروس کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ گندگی کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مشکلات فوری طور پر ختم کی جاسکیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہری علاقوں میں کوڑا کرکٹ ، ملبے کے ڈھیر، بلڈنگ میٹریل، وال چاکنگ اور گندگی کی نشاندہی کے بعد اسے فوری ہٹایا جا رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں