dead body

میانہ گوندل میں خطرناک ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

منڈی بہاؤالدین کے علاقہ میانہ گوندل میں خطرناک ٹریفک حادثے کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے.

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 27 ستمبر 2021) تفصیلات کے مطابق میانہ گوندل چوک کے قریب تیز رفتار رکشہ اور موٹرسائیکل کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 2 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین کا ڈاکو گجرات پولیس مقابلے میں مارا گیا

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 1 خاتون مقصود بی بی سمیت 2 نوجوان عرفان اور عادل شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں