under 16 cricket

پھالیہ: کرکٹ چیمپین انڈر 16، جیتنے والی ٹیم کو 0 5 ہزار روپے کے نقد انعام تقسیم

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 24 ستمبر 2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ کھیلیں ہمیں صحت مند اور توانا رکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے اندر نظم و ضبط اور ہر طرح کے نتائج برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کرتی ہیں، انہوں نے کہا کہ کھیلوں سے بچوں میں برداشت اور مل جل کر کام کرنے کا جذبہ پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کی کردار سازی میں نمایاں رول اد ا کرتی ہیں، جو بچے صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں وہ ہمیشہ صحت مند رہتے ہیں اور بڑے ہوکر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر یعقوب شاہ اسٹیڈیم پھالیہ میں سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن انڈر 16 سکولز چیمپیئن شپ کرکٹ میچ کے ونر اور رنر اپ کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تو قیر الیاس چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین امتیاز علی بیگ،اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار،سی او ایجوکیشن محمد یاسین ورک، ڈی او سپورٹس ماجد حسین،تحصیل سپورٹس آفیسر ، مختلف سکولز کے بچوں اور کھلاڑیوں سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پرڈی او سپورٹس ماجد حسین نے بتایا کہ سنٹرل پنجاب انڈر 16 سکولز چیمپیئن شپ کا باقاعدہ آغاز 15 ستمبر کو سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے کیا گیا تھا ، جس میں ضلع کی تینوں تحصیلوں سے مختلف سکولز کے 800 کھلاڑی بچوں نے حصہ لیا ۔انہوں نے بتایا کہ ہر سکول گروپ سے بیس بیس کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیا گیا، 8 ٹیموں کو 2 پول میں تقسیم کیا گیا ،دونوں پولز میں سے ایک ایک بہترین ٹیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

پول 1 سے غزالی ہائی سکول پھالیہ اور پول 2 سے گورنمنٹ پائیلٹ سیکنڈری سکول پھالیہ نے فائنل میچ تک رسائی حاصل کی۔جس پر مہمان خصوصی و ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کہا کہ سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کرکٹ چیمپین انڈر 16 بو ائز کا انعقاد بہت بڑی کاوش ہے جس سے اچھی کارکردگی دکھانے والے بچوں کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آئیں گے جو کہ مستقبل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے کھیل کر دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کریں گے۔

میچ کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے فائنل میچ جیتنے والی غزالی ہائی سکول کو 0 5 ہزار ،رنر اپ کو 25 ہزار ،مین آف دی میچ کو 10 ہزار کے نقد انعامات اور ٹرافیاں جبکہ مین آف دی ٹورنامنٹ ، بیسٹ باﺅلر اور بیسٹ بیٹس مین کو ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں