پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی، 72 لٹر شراب، 15کلو چرس اور اسلحہ برآمد

15کلو گرام چرس 72لٹر شراب 09کلاشنکوف27رائفلیں 09بندوقیں 46پسٹل برآمد. ضلع بھر سے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کا خاتمہ ضلعی پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل:ڈی پی او ساجد کھوکھر

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 24 ستمبر 2021) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی کے احکامات اور ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ راؤ عبدالکریم کی ہدایت کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین ساجد حسین کھوکھر کی زیر نگرانی ضلعی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی گئی.

کاروائی کے دوران پندرہ کلو سے زائد چرس اور بہتر لٹر شراب برآمد پچیس مقدمات درج، ناجائز اسلحہ و نمائش اسلحہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 09 کلاشنکوف 27 رائفلیں 09 بندوقیں 46 پسٹل اور 708 روند برآمدکر کے 94 مقدمات درج کئے گئے اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 56 مجرمان اشتہاری گرفتار کئے گئے.

ملزمان جن میں کیٹیگری اے کے 16 جبکہ کیٹیگری بی کے 40 مجرمان اشتہاری شامل ہیں اسی طرح مہم کے دوران 21 عدالتی مفروران 20 ٹارگٹ آفینڈرز جبکہ 05 بدمعاشان کو بھی گرفتار کیا گیا، ڈی پی او ساجد کھوکھر کا کہنا تھا کہ ضلع بھر سے منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ و نمائش اسلحہ کرنے والوں و دیگر جرائم میں ملوث عناصر کا خاتمہ ضلعی پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ضلع بھر سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کیا جائیگا.

اپنا تبصرہ بھیجیں