coronavirus

منڈی بہاءالدین میں کورونا وائرس کے مذید 7 کیسز سامنے آگئے

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ صرف اور صرف ویکسینیشن ہی کورونا وائرس کے خلاف واحد اور موثر علاج ہے-

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے جبکہ کورونا کیسز میں اضافہ کے پیشِ نظر مختلف سیکٹرز کے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیے گئے ہیں- سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط ملحوظ خاطر رکھیں جبکہ 15 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کا فوری طور پر ویکسین لگوانا ناگزیر ہے۔

سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 990 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ صوبہ بھر میں کرونا کے کیسز کی ٹوٹل تعداد 422,791 ہو گئی ہے۔ سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ اب تک صوبہ بھر میں 388,136 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 22,250 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی کمشنر کا کورونا ویکسین نا لگوانے والوں پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ

سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز لاہور میں کورونا سے 4 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ صوبہ بھر میں کورونا سے ٹوٹل 11 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں۔ سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں اموات کی کل تعداد 12,405ہو گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18,455 ٹیسٹ کئے گئے۔ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں اب تک مجموعی طور پر 7,201,863 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں 522 اور فیصل آباد میں 67 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ راولپنڈی میں 51، ملتان میں 49 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ چکوال میں 21 گجرات اور ساہیوال میں 19 انیس کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اوکاڑہ اور سرگودھا میں 18 اٹھارہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ قصور، میانوالی اور شیخوپورہ میں 17 سترہ کیسز رپورٹ ہوئے ، بہاولپور اور رحیم یار خان میں 15 جبکہ بھکر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 13 تیرہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ جھنگ میں 12 جبکہ پاکپتن اور سیالکوٹ میں 10 دس کیسز رپورٹ ہوئے۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں 9 اور ڈیرہ غازی خان، منڈی بہاؤالدین اور ننکانہ صاحب میں 7 سات کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ چنیوٹ، خوشاب، لودھراں اور وہاڑی میں 5 پانچ کیسز رپورٹ ہوئے۔ سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ جہلم اور خانیوال میں 4 چار کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ بہاولنگر اور ناروال میں 3 تین کیسز رپورٹ ہوئے۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کرونا کی مجموعی مثبت شرح 5.4 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ لاہور میں مثبت شرح 7.7 فیصد ریکارڑ کی گئی۔ راولپنڈی 7.8 فیصد اور فیصل آباد میں 8.1 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی جبکہ ملتان میں 8.3 فیصد اور گوجرانوالہ میں 2.6 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں اور بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات سے مکمل اجتناب کریں ۔سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں ۔ 15 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں ۔

سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ تمام سنٹرز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں