کٹا فربہ پروگرام کے تحت منڈی بہاوالدین میں کٹا بھینس بچائو پروگرام میں رجسٹریشن کا سلسلہ شروع کر دیا گیا

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ نے بتایا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کا منصوبہ برائے کٹا فربہ پروگرام و کٹا بھینس بچائو پروگرام میں رجسٹریشن کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس میں درخواستیں تحصیل لیول پر ڈپٹی ڈائریکٹرز لائیوسٹاک کے دفاتر میں درخواست فارم موجود ہیں جوکہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی جارہی ہیں جوکہ 30ستمبر 2021 تک وصول کی جائیں گی مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواست پر عمل درآمد نہیں ہوگا۔

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 15 ستمبر 2021) انہوں نے بتایا کہ کٹا فربہ پروگرام میں کٹے کی عمر سال سے لے کر ڈیڑھ سال ہونا ضروری ہے اور کٹا بھینس بچائو میں کٹے کی عمر ایک دن سے لے کر 30دن تک ہونی چاہئے۔ فارمر زیادہ سے زیادہ کٹا فربہ سکیم میں 25 کٹے رجسٹرڈ کروا سکتا ہے اور کٹا بھینس بچائو پروگرام میں 10کٹے رجسٹرڈ کروا سکتا ہے زیادہ کٹے رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔

انہوں نے مذید بتایا کہ کٹے متوازن خوارک پر پالے جائیں گے رجسٹریشن کے بعد کٹا فربہ پروگرام کے کٹے 90 دن تک پالنا ضروری ہے جس کی تصدیق کے بعد مالکان کو مبلغ 4،000 روپے فی کٹا محکمہ کی طرف سے بذریعہ بینک اکائونٹ مالی معاونت دی جائے گی اور کٹا بھینس بچائو پروگرام میں 120 دن تک کٹے پالے جائیں گے جس کی تصدیق کے بعد مالکان کو مبلغ 6،500 روپے فی کٹا محکمہ کی طرف سے مالی معاونت دی جائے گی۔

ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ نے بتایا کہ کٹا فربہ پروگرام و کٹا بھینس بچائو پروگرام کے تحت جو کٹے محکمہ کی طرف سے مقرر کردہ وزن چھو ٹے کٹوں کا کم ازکم 300 گرام اوسط روزانہ اور بڑے کٹوں کا وزن 700 گرام اوسط روزانہ کے مطابق بڑھوتری نہیں کریں گے انکو سکیم سے خارج کر دیا جائے گا کٹو ں کو حفاظتی ٹیکہ جات و علاج معالجہ کی سہولت مفت مہیا کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں