gojra news

گوجرہ: شوہر نے مبینہ طور پر بیوی پر تیزاب پھینک دیا

منڈی بہاء الدین کے علاقے گوجرہ میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز ) گوجرہ میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بہو کو بچاتے ہوئے ساس بھی جھلس گئی، جبکہ متاثرہ خواتین کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو جھگڑے پر پیش آیا، واقع کی تفتیش اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں