محتسب پنجاب نے شہری کو پراپرٹی ٹیکس سے مثتثنی قرار دے دیا

منڈی بہاو ءالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 13ستمبر2021)محتسب پنجاب ریجنل دفتر منڈی بہاﺅالدین نے مقامی شہری محمد ندیم کی درخواست پر محکمہ ایکسائز ائنڈ ٹیکسیشن کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 15ہزار 796روپے کا نوٹس جاری کیا گیا ۔ جس پر مقامی شہری نے محتسب دفتر کو اپنی درخواست دی

درخؤاست میں یہ موقف اپنایا کہ قانون کے مطابق 5 مرلہ سے زائد پر پراپرٹی ٹیکس لاگو ہوتا ہے جبکہ سائل کی پراپرٹی 5مرلہ سے زائد نہ ہے اور اس کی پراپرٹی پر ٹیکس لاگو نہیں ہوتا جس پر محتسب آفس نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے شہری کو بھیجے گئے ٹیکس کی ریکارڈ درستگی کروائی اور پراپرٹی کو ٹیکس سے مثتثنیٰ قرار دیا۔ جس سے سائل محمد ندیم کا مسئلہ حل ہو گیا۔

اس موقع پر مقامی شہری محمد ندیم اور ضلع کے شہریوں نے صوبائی محتسب کی کارکردگی پر اس کو سراہا ہے اورلوگوں کی دہلیز پر داد رسی پر فوراََ عملدرآمد کے مشن کی مثبت تعریف کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے۔ اس موقع پر محتسب پنجاب نے کہا کہ محتسب کے ادارے نے مختلف صوبائی محکموں سے متعلق عوامی شکایات پرفوری داد رسی کا عمل تسلسل سے جاری رکھا ہوا ہے،صوبائی محکموں سے متعلق عوامی شکایات کے ازالہ کا بنیادی مقصد عام لوگوں کو ان کی دہلیز پر ہی انصاف مہیا کرنا ہے.

انہوں نے بتایااس ادارے کے دفاتر میں شکایت درج کرانے کیلئے کوئی فیس نہ ہے اور نہ ہی سائل کو وکیل کی ضرورت ہوتی ہے سائل کی شکایت براہ راست سنی جاتی ہے اور بعض اوقات فوری حل طلب شکایات کا موقع پر ہی فیصلہ کیا جاتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں