Mandi Bahauddin health council

ہیلتھ ملازمین کے ڈیٹا انٹری آپریٹر زکی تنخواہوں کی منظوری دے دی گئی

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 11ستمبر 2021 ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق کی زیر صدارت آج ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شکیل بٹ، ایم ایس ڈی ایچ کیو منڈی بہاﺅالدین و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

سی ای او ہیلتھ نے اجلاس کو ہیلتھ کونسل کی گز شتہ کارگردی اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے اجلاس کو سٹاف اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے دستیاب بجٹ کی رپورٹ پیشں کی اجلاس میں تمام امور پر جن میں سٹاف کی تنخواہوں کی ادائیگی اور دیگر طبی سہولتوں کی فراہمی اور کارکردگی حوالے سے تفصیلی غور غوص کیا گیا جس پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے شرکاءاجلاس کی متفقہ رائے کے بعد سٹاف کی تنخواہوں جن کی مالیت 4 لاکھ 95 ہزار بنتی ہے اور 10 ڈیٹا انٹری آپریٹر کی تنخواہوں جن کی مالیت 247،460 بنتی ہے کی ادائیگی کی منظوری دے دی گئی .

یہ بھی پڑھیں: محکمہ صحت منڈی بہاءالدین سمیت پنجاب بھر میں بھرتیاں

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے محکمہ صحت کے افسران کو واضح ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہسپتالوں میں جو طبی آلات اور مشنیری خراب پڑی ہے فہرست تیار کر کے ہیلتھ کونسل کو پیش کی جائے اور دستیاب بجٹ سے فنڈز کی منظوری کروا کر کام میں لایاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اورکروڑوں روپے کے بجٹ کی فراہمی کا مقصد شہریوں کو صحت عامہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے یہی وجہ ہے کہ صحت عامہ کا شعبہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام ہسپتالوں میں عدم سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اپ گریڈ بھی کیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن وسائل اور فنڈز مہیا کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ صحت عامہ کی سہولتوں میں کئی گنا اضافے کے بعد سرکاری ہسپتالوں پر مریضوں کا اعتماد بڑھا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ صحت عوام الناس کی فلاح و بہبود کیلئے بھر پور دلچسپی لیتے ہوئے حکومتی پالیسیوں کا کامیاب بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں