سونے کی قیمت میں اضافہ، ڈالر کی قیمت میں اضافہ، آج کے ریٹ

پاکستان اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ سونے کے نرخ 400 روپے اور فی اونس 2 ڈالر بڑھ گئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 55 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں مزید 10 پیسے مہنگا ہوگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعرات کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ مزید 400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 12 ہزار 400 روپے اور 10 گرام 343 روپے بڑھ کر ہوکر 96 ہزار 365 روپے کا ہوگیا۔ پاکستان میں دو روز کے دوران سونے کے فی تولہ نرخ 900 روپے بڑھ گئے۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔
واضح رہے کہ اپریل 2021ء میں سونے کے نرخ تقریباً 10 ماہ کی کم ترین سطح ایک لاکھ 2 ہزار روپے فی تولہ تک گرگئے تھے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2 ڈالر اضافے سے 1797 ڈالر پر آگیا۔ گزشتہ دنوں چند روز کے دوران فی اونس نرخ 29 ڈالر گرگئے تھے۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی بلند ترین سطح پر چلے گئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1430 روپے جبکہ 10 گرام نرخ 1226 روپے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 24.13 ڈالر پر آگئی۔ پاکستان میں یکم جنوری 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ 88 ہزار 150 روپے تھے.

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 55 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں مزید 10 پیسے مہنگا ہوگیا۔ برطانوی پاؤنڈ، یورو، یو اے ای درہم اور سعودی ریال کے نرخ بھی بڑھ گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق امریکی کرنسی کے نرخ مزید 57 پیسے اضافے اے 158 روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔

آج (جعمہ کو) ڈالر، یورو، پاؤنڈ، ریال، درہم، دینار سمیت دیگر کرنسیوں کے نرخ یہ رہے۔ اس سے قبل اگست 2020ء میں ڈالر 168 روپے کی سطح پر دیکھا گیا تھا۔ پاکستان میں مارچ 2020ء میں ڈالر کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح 169 روپے پر پہنچ گئے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں