Mandi Bahauddin CIA

سی آئی اے کی ملکوال میں بڑی کاروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد، ملزمان گرفتار

سی آئی اے پولیس کی علاقہ تھانہ ملکوال اور میانہ گوندل میں بڑی کاروائی. منڈی بہاؤالدین دوران سرچ آپریش بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد. 05کلاشنکوف07رائفلیں 02بندوقیں 02پسٹل ہزاروں روند  برآمد. رواں سال کلاشنکوف 83رائفل106بندوقیں 90کاربین01ریوالور 06پسٹل457روند7844برآمد. ڈی پی او ساجد کھوکھر

منڈی بہاؤالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 8 ستمبر 2021) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین ساجد حسین کھوکھر کی ہدایت پرقتل کی وارداتوں کے پیش نظرڈی ایس پی سی آئی اے محمد عامر شاہین گوندل کی قیادت میں ٹارگٹ کلر ز کے خلاف خصوصی آپریشن جاری آپریشن میں پچھلے چند دنوں میں 02ٹارگٹ کلرز پولیس مقابلہ میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے 07 ٹارگٹ کلرز گرفتار کئے گئے باقی کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے.

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین: فائرنگ سے 1 ناجوان قتل

اسی سلسلہ میں گزشتہ روز دوران سرچ آپریشن بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا، کارائی علاقہ تھانہ ملکوال اورمیانہ گوندل میں کی گئی، ضلع میں امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے ضلع بھر میں ٹارگٹ کلرز، جرائم پیشہ افراد اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن بلا امتیاز جاری ہے ضلع کو ناجائز اسلحہ سے پاک کرنا منڈی بہاؤالدین پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.

گرفتار ملزمان میں شعیب، نعمان،علی رضا،شہزاد،صفدر،نعمان، احسن، نقیب، آکاش، نواب، گل زمان، یاسر، فیصل، شیروز، فیضان اور تصور شامل ہیں اسی طرح رواں سال میں کلاشنکوف83 رائفل106 بندوقیں 90 کاربین 01 ریوالور 06 پسٹل457 روند7844 برآمد کر کے 735 مقدمات درج کئے گئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں