منڈی بہاوالدین کا نوجوان اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں بے گناہ قتل

منڈی بہاوالدین: دھنی خورد کا تاجر اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں بے گناہ قتل، احتجاج کے بعد مقدمہ درج

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 4 ستمبر 2021) تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین کے گائوں دھنی خورد کا رہائشی شاہد عمران تارڑ جو کہ اسلام آباد کے ایچ 13 فیز میں ریڑکا ڈیری کے نام سے دودھ دہی کا کاروبار کرتا ہے، آج مورخہ 4 ستمبر 2021 کو رات تقریبا 1:15 پہ اپنے ملازم کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سری نگر ہائی وے پر موجود سائیں مرچو کے دربار کے قریب ٹائر شاپ پر ملک ٹینکر سے دودھ نکالنے کیلئے ٹیوب لینے گیا.

اسی دوران سری نگر ہائی وے پر نئے تعمیر شدہ لوئے والے پل پر موجود پولیس اہلکاروں نے فائرنگ شروع کر دی جسے سے دوست رابیل حید کی شلوار پر گولی لگی، اسی دوران رابیل اور شاہد عمران نے بلند آواز میں کہا کہ ہم تاجر و دکاندار ہیں، لیکن پولیس نے انکی ایک نہ سنی اور پھر سے فائرنگ شروع کر دی جس سے شاہد عمران شدید زخمی ہرکر گر پڑا.

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین کا بلو شوٹر فائرنگ سے قتل

شاہد عمران کو زخمی حالت میں پمز ہسپتال لے کر جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا. پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا تو اہل محلہ اور تاجر برادری نے مقدمہ درج کروانے کیلئے سری نگر ہائی وے پر دھرنا دیا جس کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کی.

FIR Copy

اپنا تبصرہ بھیجیں