ورلڈ بیچ ریسلنگ: انعام بٹ فائنل میں پہنچ گئے

پاکستانی ريسلر انعام بٹ ورلڈ بيچ ريسلنگ ميں شاندار پرفارمنس کا مظاہر کرتے ہوئے فائنل میں پہنچ گئے، سیمی فائنل میں انہوں نے رومانیہ جبکہ کوارٹر فائنل میں ترک ریسلر کو شکست دی۔

اٹلی ميں ورلڈ بيچ ريسلنگ کے مقابلے جاری ہيں، پاکستان کے انعام بٹ نے رومانیہ کے حریف کو 0-3 سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی، جہاں ان کا مقابلہ یوکرین کے ریسلر سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو پیرالمپکس؛ پاکستان کے حیدرعلی نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی

اس سے قبل انعام بٹ نے کوارٹر فائنل ميں ترک ريسلر کو پچھاڑا تھا۔ انعام بٹ نے پہلے مقابلے ميں يوکرائن اور دوسرے ميں يونان کے ريسلر کو شکست دی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں