کلین گرین پاکستان انڈکس ہماری اصل منزل ہے اور صاف ستھرا ماحول ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے، طارق بسرا

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ویژن کلین گرین پاکستان انڈکس ہماری اصل منزل ہے اور صاف ستھرا ماحول ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز یکم ستمبر 2021 ) انہوں نے کہا کہ عوام الناس اور تمام سرکاری و نجی ادارے کلین گرین پاکستان انڈکس فیز 2 (جو کہ 15ستمبر تک جاری رہے گا) میں صاف پینے کا پانی، شجرکاری ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، سینی ٹیشن،شہروں کی خوبصورتی،کمیونٹی کی شراکت،ہائی جین ا اور پانی کے ضیاع کو روکنے ایسی سرگرمیوں میں انفرادی اور اجتماعی طور پر حصہ لیںتاکہ حقیقی معنوں میں کلین گرین پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں کلین گرین پاکستان انڈکس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اکیڈمی میاں مجیب اسلم ، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد افتخار ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیخ محمد اقبال، ریجنل فاریسٹ آفیسر ارشاد گوندل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن اشرف تارڑ، ڈی او فاریسٹ رانا اکرم سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میاں مجیب اسلم نے کلین گرین انڈکس پاکستان فیز 2کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ کلین گرین انڈکس پاکستان کے دوسرے مرحلے میں جن میں صاف پینے کا پانی، شجرکاری ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، سینی ٹیشن، شہروں کی خوبصورتی، کمیونٹی کی شراکت، ہائی جین ایسی سات سرگرمیاں شامل ہیں جس میں سب نے انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہے۔ جس کیلئے وفاقی حکومت نے ٹاپ ٹین پوزیشنز پر آنے والے شہروں کیلئے بہت بڑے ترقیاتی بجٹ کا انعام رکھا ہے ۔جس کا بنیادی مقصد کمیونٹی موبلائزیشن کے ذریعے دیہی اور شہری علاقوں میں بسنے والوں کیلئے ماحول دوست فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے مذید بتایا کہ حکومت نے ان سرگرمیوں میں حصہ لینے والے انتظامی محکموں کے افسران اور کمیونٹی میں انفرادی کاوشیں کرنے والوں کیلئے بھی خطیر رقم انعامات میں رکھی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کلین گرین انڈکس فیز 1کے حوالے سے اجلاس کو بتایا کہ پہلے فیز میں ضلع منڈی بہاﺅالدین نے 13شہروں میں سے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ اسی طرح دوسرے مرحلے میں بھی گزشتہ کارکردگی میں مذید بہتری لاکر اولین پوزیشن حاصل کی جائے گی۔

انہوں نے سی او ایم سیز ، ایس این اے کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ان سرگرمیوں کے آغاز سے لے کر اختتام تک بہترین تصاویر اور ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر اپ لوڈ کیا جائے اور ان کے ساتھ شیئر بھی کیا جائے اور ان سرگرمیوں سے متعلق خوبصورت کیٹ لاک بھی تیار کی جائے۔ انہوں نے مذید کہاکہ ان سرگرمیوں میں پہلے سے رجسٹرڈ افراد اس مہم کی اپنی انفرادی اور اجتماعی سرگرمیوں کی تصاویر اور ویڈیو اپ لوڈ کرکے مقابلہ جات میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔

اسی طرح کلین گرین پاکستان انڈکس کے تحت میونسپل ، تحصیل کمیٹیز بھی ان سرگرمیوں کوبھی روزانہ کی بنیاد پر اپ لوڈ کریں گے ۔ان مقابلہ جات میں اول دوم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والوں کو وزیراعظم پاکستان کی جانب سے انعامات سے نوازا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں