ثروت گیلانی کا ہندو تہوار رکشا بندھن منانے پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

کراچی: اداکارہ ثروت گیلانی کی جانب سے ہندو مذہبی تہوار راکھی (رکھشا بندھن) منانے پر سوشل میڈیا صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا ہے۔

ویب سیریز ’’چڑیلز‘‘ سمیت متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ثروت گیلانی نے حال ہی میں اپنی انسٹااسٹوری پر چند ویڈیوز شیئر کیں جن میں وہ ہندوؤں کا مذہبی تہوار راکھی جسے رکھشا بندھن بھی کہا جاتا ہے مناتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثروت گیلانی اپنے ہندو باورچی گھنیش کو راکھی باندھ رہی ہیں۔ ان کے برابر میں ان کا بیٹا پاکستان کا جھنڈا لے کر بیٹھا ہے اور ویڈیو کے ساتھ پیغام میں ثروت گیلانی نے لکھا ’’پاکستان میں رہنے والی اقلیتوں کو ہر پاکستانی کو خوش آمدید اور محبت کا احساس دلانا چاہئے۔‘‘

ثروت گیلانی کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا ہے۔ کچھ لوگوں نے ان کے اس عمل کو سراہا اور تعریف کرتے ہوئے کہا  ثروت نے وہ کیا جس سے ان کے کُک (باورچی) کو خوشی ملے۔ میرے خیال میں یہ ایک اچھی چیز ہے۔ ایک اور صارف نے ثروت گیلانی کی تعریف کی اور لکھا اسلام میں ہمیں سب سے پہلے انسانیت کا درس دیا گیا ہے۔

تاہم کچھ لوگ سوشل میڈیا پر ہندوؤں کا مذہبی تہوار منانے پر ثروت گیلانی پر تنقید کرتے نظرآئے۔ سمیرا نامی خاتون نے اسے سستی شہرت کا ذریعہ قرار یا۔ جب کہ ایک اور صارف نے لکھا اس سب کا کوئی مقصد نہیں۔ ہمیں ہمارے ملک میں بھارتی ثقافت کی تشہیر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں