یوتھ الائنس منڈی بہاوالدین کے تحت ضلع بھر میں 2000 سے زائد پودے لگائے اور تقسیم کئے گئے

منڈی بہاؤالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 23 اگست 2021)مشن کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت یوتھ الائنس منڈی بہاوالدین کے ضلعی صدر محمد عمران اور تحریک اﷲ اکبر کے ضلعی صدر حافظ ریاض صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمارے نوجوان جو ہمیشہ سے ہی ضلع بھر میں مثبت سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہیں نے گذشتہ دو دن سے ضلع بھر میں 2000 سے زائد پودے لگائے اور تقسیم کیے ہیں۔ اور ہمارا ہدف ہے کہ ہم ضلع بھر میں کم از کم 50000 پودے لگائیں گے تا کہ پاکستان کے بڑھتے درجہ حرارت کو شجر کاری کر کے کنٹرول کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں