dead body

پھالیہ: بیٹی نے سگی ماں کو قتل کر دیا

منڈی بہاوالدین: خون سفید ہو گیا، گھریلو ناچاقی کی بنا کر بیٹی کے اپنی ہی سگی ماں کو قتل کر دیا، پولیس اور ریسکیو ذرائع نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 7 اگست 2021) تحصیل پھالیہ کے گائوں جاگو کلاں میں بیٹی نے اپنی ہی سگی ماں کو قتل کر دیا. ماں نے بیٹی کو جس لڑکے سے شادی کرائی تھی کچھ عرصہ بعد لڑکے کے بڑے بھائی سے خود شادی رچالی اور بیٹی کے ہی گھر میں رہنے لگی. گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر بیٹی نے ماں کو قتل کر دیا.

قتل کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر کاروائی کا آغاز کر دیا.

یہ بھی پڑھیں: ملکوال نہر سے نامعلوم لڑکی کی تشدد زدہ نعش برآمد

اپنا تبصرہ بھیجیں