ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ عبدالکریم نے منڈی بہاءالدین کا دورہ کیا

ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ عبدالکریم منڈی بہاءالدین کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر کے ہمراہ تھانہ صدر میانہ گوندل، تھانہ گوجرہ اور تھانہ سول لائن کی انسپکشن اور دیگر امور کا معائنہ کیا

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 31 جولائی 2021) تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ عبدالکریم نے منڈی بہاءالدین کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر کے ہمراہ تھانہ گوجرہ، تھانہ میانہ گوندل اور تھانہ سول لائن کی انسپکشن کرتے ہوئے تھانہ جات کی بلڈنگ، تھانہ کے رجسٹر ہائے، فرنٹ ڈیسک، مال خانہ،حوالات، کوت، تھانہ جات کے میس، ریکارڈ روم، تھا نہ کی صفائی،محر ر دفتر،بیرک ملازمان،تفتیشی افسران کے کمرہ جات اور ریکارڈ کو سمیت دیگر امور کا معائنہ کیا۔

ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ عبدالکریم کا کہنا تھا کہ مقدمات کے اندراج میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی تمام افسران میرٹ پرتفتیش کو یقینی بنائیں۔منشیات فروشوں کو جلد از جلد گرفتار کر یں اور اس منشیات جیسی لعنت کو معاشر ے سے ختم کریں۔ ہم سب نے مل کر منشیات فروشی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔گشت کو موثر بنائیں۔ تھانے کا ریکارڈ پول کام پر اپ ڈیٹ رکھیں۔ اپنی تمام تر توانائیاں اور وسائل تھانے میں عوام دوست ماحول،سروس ڈلیوری اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنے میں صرف کریں۔ عوام الناس کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں اور عوام کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔ اچھے روابط قائم کریں کیونکہ ہمارا رویہ اور ہمارا لہجہ ہی ہماری اخلاقیات کی پہچان ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں