منڈی بہاوالدین پولیس کے فرنٹ ڈیسک ملازمین ریگولر، ڈی پی او کی مبارکباد

منڈی بہاؤالدین: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین ساجد حسین کھوکھر کی فرنٹ ڈیسک ملازمین سے میٹنگ ریگولر ہونے پر مبارکباد

منڈی بہاؤالدین( ایم.بی.دین نیوز 30 جولائی 2021 ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین ساجد حسین کھوکھر نے ضلع بھر کے تھانہ جات میں تعینات فرنٹ ڈیسک ملازمین سے میٹنگ کی حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی صاحب نے ایک ہی تنخواہ پرگزشتہ 5 سالوں سے محکمہ پولیس میں کام کرنیوالے فرنٹ ڈیسک ملازمین کو عہدے کے مطابق سکیل وائزتنخواہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری اور ریگولربھی کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سٹیشن اسسٹنٹ کو گریڈ7 ، سینئر سٹیشن اسسٹنٹ کو گریڈ 9 اور ڈیٹا پروسیسنگ آفیسر کو گریڈ 16 کا پے پیکج دیا گیا ہے، ڈی پی او نے تمام فرنٹ ڈیسک ملازمین کو مبارکباد دی، دوران میٹنگ ڈی پی او نے کہا کہ تھانہ کلچر کی تبدیلی میں فرنٹ ڈیسک مثالی کردار ادا کر رہا ہے، فرنٹ ڈیسک ملازمین کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی درخواست گزار آپ کے پاس آئے ان سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، سلام کریں، کرسی پر بٹھائیں، احترام سے بات کریں اور پانی ضرور پلائیں اور تھانہ آنے والے پریشان حال شہریوں کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے، مکمل ایس او پیز کے تحت کام کریں، روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ کی بروقت تکمیل کیا کریں.

انہوں نے کہا کہ فرنٹ ڈیسک پراجیکٹ پولیس فورس کے مجموعی تشخص کو بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوا ہے لہٰذا فرنٹ ڈیسک پر فرائض سر انجام دینے والا تمام اسٹاف اپنی کارکردگی اور سروس ڈیلیوری کو بہترسے بہتربناتے ہوئے سائلین کے مسائل کے حل کیلئے خلوص نیت اور لگن سے عمل پیرا رہیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھر نے کہا کہ پریشانی میں تھانے آنے والے کسی بھی شخص کی پوری بات تسلی سے سن لی جائے تو اس کی آدھی پریشانی ایسے ہی دور ہوجاتی ہے جبکہ باقی پریشانی آپ کی توجہ اورمسئلے کے فوری حل کیلئے کئے گئے اقدامات دور کردیتے ہیں،

اپنی ڈیوٹی کو اللہ پاک کی جانب سے لگایا گیافرض سمجھ کر مظلوم اور بے سہارا عوام کے مسائل حل کریں اور انکی دعاؤں کی بدولت اپنی دنیا اور آخرت دونوں سنوار لیں اور اپنی ڈیوٹی عبادت سمجھ کر کریں، میٹنگ کے اختتام پر فرنٹ ڈیسک ملازمین نے کہا کہ وہ جناب انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی صاحب کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے ان کا یہ ریگولر کا دیرینہ مسئلہ حل کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں