ڈی پی او منڈی بہاوالدین کی بڑی کارروائی، متعدد پولیس افسران کو فارغ کر دیا

ڈی پی او منڈی بہاوالدین ساجد کھوکھر صاحب کی بڑی کارروائی، متعدد پولیس افسران کو فارغ کر دیا. غفلت لاپرواہی،ناقص کارکردگی، غلط بیانی سمیت مختلف الزامات پر سزائیں متعدد کو شاندار کارکردگی پر انعامات

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 30 جولائی 2021) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھر نے اردل روم کا انعقاد کیا جس میں غفلت، لاپرواہی ناقص کارکردگی، غلط بیانی سمیت مختلف الزامات پر 05 اہلکاران کو نوکری سے فارغ 02 اہلکاران کی ایک ایک سال سروس ضبط 03 اہلکاروں کو سنشور کی سزا 01 اہلکار کی انکریمنٹ سٹاپ کی گئی اور اردل روم میں 17 پولیس اہلکاروں کو وارننگ کے احکامات جاری کئے گئے جبکہ متعدد کو شاندار کارکردگی پر تعریفی سرٹیفیکیٹ اورانعامات سے نوازا گیا.

ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر کا کہنا تھا کہ تمام اہلکار خدمت خلق کے جذبہ سے فرائض سرانجام دیں، فرائض میں غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، ناقص کارکردگی پر سخت سزائیں جبکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاران کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات سے نوازا جائیگا.

اپنا تبصرہ بھیجیں