اسسٹنٹ کمشنرز ان ایکشن، بے ضابطگیوں پر دو پٹرول پمپ مالکان کو 10ہزار روپے جرمانہ

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 29 جولائی2021 ) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرز نے ضلع بھر میں پیٹرولیم پمپوں کی چیکنگ شروع کر دی ہے اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پٹرول پمپس کی چیکنگ کے دوران اوور چارجنگ اور پیمانوں میں گڑ بڑ اور دیگر بے ضابطگیوں پر 2پٹرول پمپس مالکان کو ایک لاکھ 10ہزار روپے جرمانہ کر دیا ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے کہا کہ ناپ تول اور اوزان میں پیمائش پر کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ صارفین کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گاچاہیے کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو۔ انہوں نے پٹرول پمپس مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنے پیمانوں کو درست حالت میں رکھیں اور اوورچارجنگ سے باز رہیں پیمانوں میں کمی بیشی اور اوور چارجنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام الناس کے تحفظ کیلئے تحصیل انتظامیہ نے غیر قانونی پٹرول ایجنسیز کے خلاف بھی کریک ڈاﺅن تسلسل سے جاری ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پٹرول پمپس مالکان غیر قانونی افعال سے باز رہیں۔ بصورت دیگر چیکنگ کے دوران خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے جانے والوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے اور انہیں جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔ شہریوں نے تحصیل انتظامیہ کی جانب سے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے غیرقانونی کام کرنے والوں کے خلاف آپریشن کو قابل تحسین قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں