پنجاب کے ضلع منڈی بہاوالدین سے سب سے زیادہ 96 ملی میٹر بارش ریکارڈ

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا، ژوب، کوہلو اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین میں 96 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی. منڈی بہاوالدین میں بارش کا سلسلہ منگل کی رات تقریبا 1 بجے شروع ہوا جو کہ صبح 9 بجے ختم ہوا.

اسلام آباد ( سید پور88، زیرو پوائنٹ، ائیر پورٹ44، گولڑہ42، بوکڑہ22)، نورپورتھل81، گوجرانوالہ 76، سیالکوٹ (سٹی 60، ایئر پورٹ 50)، گجرات 56، نارووال 51، جہلم 37، جوہر آباد 33، مری 29، راولپنڈی ( چکلالہ 29،شمس آباد 28)، سرگودھا 28، لاہور (سٹی 26،ائیر پورٹ 16)، منگلہ 25 ، فیصل آباد 24، بھکر 22، چکوال 21، اٹک 19، جھنگ 09، ٹو بہ ٹیک سنگھ 07، اوکاڑہ 02، کشمیر : کوٹلی 84 ، گڑھی دوپٹہ 39، راولاکوٹ 35، مظفرآباد (سٹی 22، ائیر پورٹ 19)، خیبر پختونخوا: مالم جبہ 66، کاکول 64، سیدو شریف 61، پارہ چنار 45، دیر(اپر 41، لوئر13)، پشاور36، چراٹ 35، بالاکوٹ31، کالام18، بنوں 15، تخت بائی14، ڈیرہ اسماعیل خان (سٹی 09، ائیر پورٹ 08)، پٹن07، میر خانی 06، دروش03، چترال01، بلوچستان: ژوب 12،کوہلو 02، گلگت بلتستان: بگروٹ05، چلاس04، گلگت03، استور، بونجی02، اسکردو اور گوپس میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو47، نوکنڈی 44، سبی، شہیدبینضیرآباد، روہری اور لاڑکانہ میں 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔بدھ کے روز اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اورشمالی بلوچستان میں آندھی/تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

آئیں! بارش کے موسم میں منڈی بہاوالدین سے ست سرا کی سیر کریں. ویڈیو دیکھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں