شہر اور اس کے گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کے عذاب نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا

منڈی بہاوالدین (مظہر اقبال گوندل)شہر اور اس کے گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کے عذاب نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا۔ شدید گرمی میں عوام نڈھال،کاروبار زندگی معطل، کوئی پرسان حال نہیں۔

تفصیلات کے مطابق شدید گرمی اور حبس میں کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی۔ بجلی کے کم وولٹیج اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں اور کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ۔بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ انتہائی کم وولٹیج اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہماری زندگیاں اجیرن اور کاروبار مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔ بجلی کی مسلسل، بہت زیادہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اور اگر گھنٹوں بعد بجلی آ بھی جائے تو وولٹیج بہت کم ہوتے ہیں۔

کم وولٹیج کے باعث بجلی سے منسلک کاروبار کے ساتھ ساتھ دوسرے کاروبار بھی شدید متاثر ہیں۔ دوسری طرف عام شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور حبس میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کسی عذاب سے کم نہیں ہے۔ نیز انتہائی کم وولٹیج کی وجہ سے ہماری الیکٹرانک اشیا جل رہی ہیں۔ اور پانی کی موٹریں نہ چلنے کے باعث پانی کی بھی قلت ہو گئی ہے۔کاروباری افراد سمیت دیگر شہریوں نے اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں