منڈی بہاوالدین کی مساجد و عید گاہوں میں عید الضحی کی نماز کتنے بجے ادا کی جائےگی؟ اوقات کار دیکھیں

منڈی بہاوالدین کی مختلف مساجد اور عید گاہوں میں عید الضحی کی نماز کس وقت پر ادا کی جائے گی؟ منڈی بہاوالدین کی مختلف مساجد و عید گاہوں میں عید الاضحی کی نماز کے اوقات کار جانئیے.

منڈی بہاوالدین (ا یم.بی.ڈین نیوز 17 جولائی 2021) مرکزی عید گاہ منڈی بہاوالدین میں عید الاضحی کی نماز صبح 7 بجے ادا کی جائے گی جبکہ غوثیہ مسجد منڈی بہاوالدین میں 7:15 پر ادا کی جائے گی، جامعہ مسجد حنفیہ میں 6:15 پر، فیضان مدینہ مدرسہ پھالیہ میں 6 بجے، منڈی بہاوالدین رسول روڑ سٹیڈیم میں 7:30 پر، ڈھوک کاسب میں 7:30 پر، گوہڑی شریف میں 8:15 پر، جامعہ انوار مدینہ مسجد میانہ گوندل میں 6:30 پر جبکہ مسجد باب رحمت محلہ صابری ملکوال میں عید الاضحی کی نماز ٹھیک 6:45 پرادا کی جائے گی.

یہ بھی پڑھیں: قربانی کا جانور خریدنے سے پہلے صحت کی جانچ کیسے کی جائے؟

اسی طرح بار موسی میں 6:30 پر، جامعہ غوثیہ مسجد کھائی میں 8:30 پر، مونگ میں 8بجے، ضیا الکرم مسجد بوسال میں 7:30 پر، جامعہ مسجد عید گاہ ڈنگہ میں 5:45 پر، حضرت مولانا حکیم امان اللہ صاحب محلہ مجاہد آباد میں 5:45 پر، جامعہ مسجد اسحاق محلہ مجاہد آباد منڈی بہاؤ الدین میں 5:45 پر، مسجد بلال رتووال میں 7 بجے، جامع مسجد أقصی سوہاوہ بولانی نزد ست سرا چوک میں 6:15 پر، مسجد عثمان ارشد ٹاون منڈی بہاؤ الدین میں 6:30 پر جبکہ بھلووال میں 6 بجے ادا کی جائے گی۔

اسی طرح گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول بوسال میں صبح 7 بجے ادا کی جائے گی، جبکہ مسجد الہی کٹھیالہ شیخاں میں 7 بجے، چک نمبر 26 میں 7:15 پہ، جامعہ مسجد آہلہ میں 7:30 پر، بزم توحید عید گاہ ملکوال میں 7:30 پر، مسجد عبدالوی پھالیہ میں 7 بجے، جامعہ مسجد فاروقیہ رضویہ کالج چوک منڈی بہاوالدین میں 8بجے جبکہ جامعہ مسجد دارپور میں صبح 7:30 پہ ادا کی جائے گی۔

نوٹ: کسی بھی نماز کے اوقات میں درستگی کیلئے ہمیں واٹس ایپ یا ای.میل کریں. اپنی مسجد یا عید گاہ کے نماز کے اوقات کار ہیں واٹس ایپ یا ای میل پر بتائیں. ہمارا واٹس ایپ نمبر ہے00966595840502 ہمارا ای میل ایڈریس ہے news.mbdin@gmail.com. کسی بھی گائوں کی معلومات پڑھنے کیلئے گائوں کے نیلے نام پر کلک کریں اور اس گائوں کی تاریخ پڑھیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں