پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 350 روپے مہنگا ہوگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 350 اضافے سے ایک لاکھ 9 ہزار 700 روپے اور 10 گرام سونا 300 روپے مہنگا ہوکر 94 ہزار 50 روپے کا ہوگیا۔ پاکستان میں اگست 2020 کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 5 ڈالر کمی سے 1820 ڈالر پر آگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی بلند ترین سطح پر چلے گئے تھے۔ واضح رہے کہ اپریل 2020 میں سونے کے نرخ تقریباً 10 ماہ کی کم ترین سطح ایک لاکھ 2 ہزار روپے فی تولہ تک گرگئے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں